گلگت بلتستان

جسٹس (ر) یارمحمد نے نگران وزیر اعلیٰ GB کا حلف اٹھا لیا

شفاف اور موثر انتظامی امور کی انجام دہی کیلئے نگراں حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

گلگت(محاسب نیوز)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بدھ کے روز نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر،معزز عدالتوں کے جسٹس صاحبان،سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان،سابق اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد،سابق صوبائی وزراء،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا،صوبائی سیکریٹریز،مختلف سیاسی شخصیات اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ جسٹس (ر) یار محمد کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ہے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے نئے نگراں وزیر اعلیٰ کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں شفاف اور موثر انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے نگراں حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی۔گورنر سید مہدی شاہ نے خطے میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود سے متعلق وفاقی حکومت کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ غیر جانبدار اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے عوامی مفاد کو اولین ترجیح دیں گے۔

Related Articles

Back to top button