KIUاور پاکستان انجینئر نگ کونسل کے باہمی اشتراک سے سیمینار
ایک نوجوان انجینئر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے کم از کم 40 سال پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ منسلک رہتا ہے،چیئرمین PEC

گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے پروگرام ”Pathway to Practice“ کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر تھے۔چیئرمین پی ای سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک نوجوان انجینئر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے کم از کم 40 سال پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ منسلک رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی آسانی سے نہیں ملتی۔ اگر آج کا نوجوان کامیاب ہونا چاہتا ہے تو اسے اپنے آپ کو منظم اور ذمہ دار بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور نوجوان انجینئرز کی سہولت کے لیے قراقرم یونیورسٹی میں مستقبل قریب میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کا خصوصی پاتھ ڈیسک قائم کیا جائے گا۔ انجینئر وسیم نذیر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کو فیکلٹی آف انجینئرنگ کیمپس کی بروقت تکمیل، جدید ترین مشینری سے آراستہ لیبارٹریوں کے قیام اور معیاری انجینئرنگ پروگرامز کے آغاز پر خراجِ تحسین پیش کیا۔




