گلگت بلتستان

وائسKIU اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان قاضی میموریل چیئر کے درمیان میٹنگ

میٹنگ میں اے جی این قاضی میموریل چیئر ان اکنامکس کی ترقی اور طلبہ کی ترقی کیلئے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیاگیا

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی وفد کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق میٹنگ میں اے جی این قاضی میموریل چیئر ان اکنامکس کی ترقی اور طلبہ کی ترقی کے لیے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ جن میں انٹرنشپس اور تحقیقی مواقع شامل تھے۔میٹنگ میں وائس چانسلر کے آئی یو کے ہمراہ یونیورسٹی کے زمہ داران جبکہ آن لائن اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے تحقیقاتی ڈائریکٹر ڈاکٹر وقاص احمد نے وفد کی قیادت کی۔میٹنگ میں وائس چانسلر نے قاضی میموریل چیئر کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو سابق گورنر اے جی این قاضی کی یاد میں قائم کی گئی ہے اور معاشی مطالعہ میں برتری کو فروغ دیتی ہے۔وائس چانسلر نے کہاکہ اس چیئر کے اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان پل کا کردار پر زور دیتے ہوئے ایس بی پی کو انٹرنشپس، تربیتی پروگراموں اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے عملی تجربہ فراہم کرنے کی تجاویز پیش کیں۔جبکہ اسٹیٹ بنک کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر احمد اور ان کی ٹیم نے مثبت ردعمل دیا، ایس بی پی کے نوجوانوں کی شمولیت کے موجودہ فریم ورکس کا خاکہ پیش کیااور چیئر کی ترقی کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے اور آنے والے سمسٹر کے لیے انٹرنشپ کی جگہوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

Back to top button