مظفرآباد

وزارت ان لینڈ ریونیو کو 25لاکھ روپے کی پہلی سلامی

مظفرآباد(محاسب نیوز)وزارت ان لینڈ ریونیو کو 25لاکھ کی پہلی سلامی، سگریٹ مافیا نے بھمبر میں مرضی کا آفیسر تعینات کروا لیا، قبضہ گروپ کے سرغنہ کو سابق وزیراعظم نے ترقیاب کیا تھامگر بھمبر تعیناتی نہ کی، حکومت تبدیل ہوتے ہی سابق وزیراعظم کی ایماء پر بھمبر کے جعل ساز مافیا نے کاروبار کے فروغ اور تحفظ کیلئے اپنی مرضی کا ان لینڈ ریونیو افسر تعینات کروانے کیلئے پانچ سگریٹ فیکٹریز نے 5لاکھ روپے فی چندہ جمع کرکے 25لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد احکامات حاصل کر لیے، بھمبر میں جعلی سگریٹ بنانے والے مافیا کا جشن، حکومت آزادکشمیر کی تبدیلی کے ساتھ ہی آزادکشمیر بھر میں مافیاز کی سرگرمیاں ایک بار پھر شروع ہو گئی ہیں، جعلی سگریٹ بنانے والے مافیا نے ضلع بھمبر کے اندر کاروبار سرگرمیوں کی بحالی کیلئے محکمہ ان لینڈ ریونیو میں اپنی مرضی کا آفیسر راتوں رات تعینات کروا لیا، ذرائع کے مطابق بھمبر میں ان لینڈ ریونیو آفیسرکی تعیناتی کیلئے جعلی سگریٹ بنانے والی پانچ فیکٹری مالکان نے پانچ لاکھ روپے فی فیکٹری جمع کر کے مجموعی طور پر 25لاکھ روپے ادا کر کے بھمبر میں من پسند تعیناتی ممکن بنا لی، بھمبر جعلی سگریٹ بنانے اور زمینوں پر قبضے کے حوالے سے مشہور علاقہ ہے، سابق دور حکومت میں بظاہر جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹریاں بند کی گئیں مگر اندر خانے کاروبار چلتا رہا اسی طرح بھمبر میں سرکاری زمینوں پر قبضے کا سلسلہ بھی جاری رہا، بھمبر کے مشہور قبضہ مافیا کے سرغنہ ملازم ان لینڈ ریونیو سابق وزیراعظم نے خصوصی عنایت کے تحت ترقیاب تو کیا مگر اسے بھمبر میں ذمہ داریاں نہ سونپی، حکومت تبدیل ہوتے ہی سابق وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے قابل اعتماد رکن جنہیں موجودہ حکومت نے محکمہ ان لینڈ ریونیو کا پورٹ فولیو دیا ہے سے سفارش کے تحت اپنے کار خاص کو ضلع بھمبر میں انچارج ان لینڈ یونیو کی ذمہ داریاں تفویض کروا لیں، پہلے سے تعینات آفیسر کو مظفرآباد تبدیل کر دیا گیا، تبدیلی کے احکامات جاری ہوتے ہی بھمبر میں جعل ساز مافیا نے بھرپور جشن منایا۔

Related Articles

Back to top button