مظفرآباد
پیپلز پارٹی کی تکلیف سمجھتا ہوں، عوام نے ساتھ دیا مزید تکلیف دینگے(شاہ غلام قادر)
نیلم(راجہ ساحد)صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی تکلیف سمجھتا ہوں، ان شاء اللہ عوام نے ساتھ دیا مزید تکلیف دینگے، ہم نے نیلم ویلی کو تعمیروترقی کے راستے پرگامزن کرکے سیاسی مخالفین کوچودراہٹ اورکھڑپینچی بند کردی ہے، میرے خلاف سازش کرنیوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر میں قائم ہو گی، آزاد کشمیر کے عوام جانتی ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر پاکستان مسلم لیگ ن قائم ہو گی، پیپلزپارٹی صرف ہوائی اور خلائی اعلان کر سکتی ہے، عملی کام ان کے بس کی بات نہیں، آزاد کشمیر میں محکمہ جنگلات میں بدوں بھرتیاں ہوئی ہیں پیپلزپارٹی نے میرٹ کا جنازہ نکلا ہے، نوجوانوں کے مستقبل کا قتل نہیں ہونے دینگے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے، این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیے جائیں۔، مسلم لیگ ن میرٹ پر یقین رکھتی ہے، میرٹ کا جنازہ نکالنے والوں کا احتساب بہت قریب ہے، پہلے بھی پی پی دور حکومت میں نوکریاں ہوٹلوں پر فروخت ہوتیں تھی اب دوبارہ وہی راج قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نیلم ویلی سمیت آزاد کشمیر کے عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت میں نیلم کے اندر تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ نیلم کے دوران کیل، شاردہ، سرگن، دودھنیال، دواریاں اور اٹھمقام میں مختلف میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر نے کہاکہ میں اپنے کارکنوں کا مشکور ہوں انہوں نے اس برف باری اور سخت موسم کے باوجود میرا استقبال کیا اور میرے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کو ان شائاللہ جنرل الیکشن میں نیلم کے غیور عوام سمیت آزاد کشمیر بھر کے عوام اپنے ووٹ کی پرچی سے مسترد کرینگے، عوام کو معلوم ہے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کون اور کس کی حکومت کر سکتی ہے، آزاد کشمیر بھر کے تمام کارکنان آپس میں اتحاد و اتفاق رکھتے ہوئے جماعت کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کریں، نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں، چند سیاسی لیڈر نیلم میں تعمیروترقی پسند نہیں کرتے، میں نے نیلم کے اندر ٹھیکیداری سسٹم کو ختم کیا جو چند لوگوں کو پسند نہیں اور وہ بیان دے رہے نیلم کے اندر کلچرل خراب کیا، میں نے نیلم نے اندر کلچرل خراب نہیں کیا بلکہ عوام کو اپنا حق لینا سکھایا، عوام کو لیڈروں کے قریب آنے کا راستہ دیا، عوام کو ان کے بنیادی حقوق لینے کی طرف راغب کیا، نیلم کے باشعور عوام جانتے ہیں نیلم کے اندر کس نے باریاں لگائی اور کس نے عوام کی خدمت کی، ہمارے دور حکومت میرٹ پر نوکریاں نوجوانوں کو ملی بلکہ نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے لیے بھرپور کوشش کی، رزق کا رازق خدا ہے میں اپنی طرف سے پوری کوشش کرتا ہوں عوام کو ان کا حق ملے، جس کا رزق جہاں لکھا ہوتا ہے اس کو ضرور ملتا ہے، صدر پاکستان مسلم لیگ ن واپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چلہانہ سے اٹھمقام، اٹھ مقام سے دودھنیال، شاردہ سے کیل، کیل سے شنڈاس کی سڑک میں نے پاکستان مسلم لیگ ن نے تعمیر کی عوام کو اس کا بخوبی علم بھی ہے، حکومت نہ ہونے کے باوجود ایم ایل ایز کی حکومت میں سڑک کی کارپٹ کروائی آج الحمدللہ شنڈاس سے نیکروں تک مین سڑک پانچ کلو میٹر کی سڑک کی منظوری کے ساتھ ساتھ مین سڑک پر چار پلوں کی تعمیر کی منظوری کروائی ہے، میرا فوکس نیلم کے اندر تعمیر و ترقی ہے نیلم کے اندر سڑکیں پل بنیں گے تو ترقی ہو گی، کسی بھی علاقے میں ترقی سڑک کی وجہ سے ہوتی ہے، میں الحمدللہ فخر محسوس کرتا ہوں آج نیلم کے ہر گاوں کے اندر لنک سڑک پہنچی ہے تیار ہوئی ہے، تیس کلو میٹر مزید سڑک کے ٹینڈر ہونے جا رہے ہیں۔دریں اثناء صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر نے مختلف مقامات پر وفات پانے والے افراد کے گھروں میں جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔





