بائیکیا روپ میں وارداتی گروہ نے سبزی منڈی کے تاجر سے لاکھوں لوٹ لئے

مظفرآباد(محاسب نیوز)بائیکیا سروس کے روپ میں وارداتی گروہ نے سبزی منڈی کے تاجر دو لاکھ ستر ہزار روپے لوٹ لئے۔ انجمن تاجران سبزی فوٹ منڈی سراپا احتجاج۔ ملزمان کو فوری گرفتار کرنے رقم واگزار کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی کے تاجر چوہدری غلام سرورنے واردات کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ وہ اتوار 30نومبر کی صبح پانچ بجے منڈی میں اپنی دکان پر آنے کے لئے چہلہ چوک سے بائیکیا پر بیٹھے بائیکیا ڈرائیور نے نیلم پارک نالے میں موٹرسائیکل گرا کر الٹا کر دیا اور مجھ پر حملہ آور ہو گیا۔ ہمارے درمیان کافی کشتی ہوئی۔ اس نے مجھ سے رقم چھیننے کیلئے میرا کوٹ پھاڑ ڈالا۔ اسی اثناء میں اس کا ایک ساتھی بھی وہاں پہنچ گیا۔ اس نے مجھ پر پستول تان لی۔دونوں چور (ڈکیت) اسلحہ کک نوک پر مجھ سے 2لاکھ 70ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ میں نے واقعہ کی رپورٹ بروقت تھانہ پولیس صدر میں کروا دی۔ لیکن تھانہ کی طرف سے تاحال واقعہ کی نسبت کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ اتنی بڑی رقم چھن جانے سے میرا کاروبا بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس،ڈپٹی کمشنر مظفرآباداور ایس ایس پی مظفرآباد سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے میری رقم واگزار کروائیں۔ دریں اثناء انجمن تاجران سبزی فروٹ منڈی کے جنرل سیکرٹری اکسیر میر سمیت دیگر عہدیداران نے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کی جائے۔اس طرح کے واقعات پر قابو پایا جائے اگر جلد کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ انجمن تاجران سبزی فروٹ منڈی نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے مطالبہ ہے کہ وہ بائیکیا سروس کے روپ میں چھپے وارداتیوں کے خلاف بڑا آپریشن کریں۔ جس کا جی چاہتا ہے نیلی پیلی ٹوپیاں پہن کر بائیکیا چلانا شروع کر دیتا ہے۔ کسی نمبر پلیٹ ہوتی کئی بغیر نمبرپلیٹکے ہوئے ہیں۔آج ایک تاجر کو لوٹا گیا ہے کل کسی دوسرے کے ساتھ بھی واردات ہو سکتی ہے۔۔ڈپٹی کمشنر مظفرآبادغیر رجسٹرڈ بائیکیا کے خلاف سخت پالیسی بناتے ہوئے بائیکیا سروس کی آڑ میں وارداتیں کرنے والوں کا قلع قمع کریں۔




