محکمہ زراعت نے سرکل آفس کہوڑی کو ماڈل سرکل آفس کا درجہ دیدیا

مظفرآباد(پی آئی ڈی)محکمہ زراعت توسیع نے اسلامک ریلیف کے تعاون سے سرکل آفس کہوڑی کو ماڈل سرکل آفس کا درجہ دیدیا۔ اسلامک ریلیف نے سرکل آفس کہوڑی کو جدید زرعی آلات فراہم کر دیئے۔ اس حوالہ سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظم زراعت ملک محمد عامر، پروگرام کوآرڈینیٹر اسلامک ریلیف آزاد کشمیر ڈاکٹر ریاض احمد خان، انٹومالوجسٹ محکمہ زراعت محمد حفیظ مغل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خوشبخت زاہد، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر سید غلام مرتضٰی گیلانی، زراعت آفیسر کہوڑی سرکل جاوید ریاض، اسلامک ریلیف کے وقار ہمدانی اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پروگرام کوآرڈینیٹر اسلامک ریلیف آزاد کشمیرڈاکٹر محمد ریاض نے محکمہ زراعت اور اسلامک ریلیف کی مشترکہ زرعی ترقی کی کوششوں کو سراہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی یہ کوآرڈینیشن جاری رکھتے ہوئے علاقے کے لوگوں کی معاشی بہتری کیلئے جدید زرعی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا




