مظفرآباد

چہلہ بانڈی چونگی پر کنکریٹ سپیڈ بریکر نصب،ٹرانسپورٹرز کو مشکلات

مظفرآباد(محاسب نیوز)چہلہ بانڈی مین شاہراہ نیلم پر ایم پی چیک پوسٹ چونگی والوں نے گاڑیوں کو روکنے کیلئے کنکریٹ سپیڈبریکرپہاڑ نما بنادیا،کروڑوں کی قیمتی گاڑیوں کو نقصان ہونے لگا،اونچے پہاڑ نما سپیڈبریکر پر یکدم سے لگنے والے جمپ کی وجہ سے ٹائروں سے لیکر گاڑی کے شاکس و انجن کی بنیادوں تک سب کچھ ہل کررہ جاتا ہے۔ پہاڑنما کنکریٹ جمپ گاڑیوں کی تباہی کا باعث بن رہا ہے،مین روڈ پر سپیڈبریکر پر پابندی کے باوجود چیک پوسٹ چونگی اہلکاران نے اپنی بادشاہت قائم کرلی،چیف سیکرٹر ی آزادکشمیر،کمشنر مظفرآباد ڈویژن فی الفور نوٹس لیں تاکہ سیاحوں سمیت مظفرآباد کے عوام کی گاڑیاں محفوظ رہ سکیں۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے نواحی علاقہ چہلہ بانڈی مین شاہراہ نیلم MPچیک پوسٹ چہلہ کے مقام پر گاڑیوں کو روکنے کیلئے پہاڑ نما جمپ بنادیا گیا بنانے والوں کو اس سے کوئی سروکار نہیں بریکر کی ساخت کیا ہے، سائز کیا ہے،فائدہ کیا ہے، نقصان کیا ہے بس ایک پہاڑ نما بڑا سا ٹیلا بنا دیا گیا تھا،سیاحوں سمیت سینکڑوں گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کا نقصان ہورہا ہے کئی سیاحوں سمیت ڈرائیورز حضرات نے چونگی ملازمین سے استفسار کیا کہ یہ جمپ مناسب نہیں وہ بدتمیزی پر اتر آتے ہیں۔عوامی،سیاسی وسماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر،کمشنر مظفرآباد ڈویژن سے فی الفورنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی چیک پوسٹ پر سپیڈبریکر گاڑیوں کا بیڑہ غرق کررہا ہے اسے فی الفور ختم کیاجائے۔

Related Articles

Back to top button