مظفرآباد

میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ مشن تکمیل‘ وسائل بروئے کار لائیں گے‘لطیف اکبر

مظفرآباد (پی آئی ڈی) قائم مقام صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کے عظیم مشن کی تکمیل کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ کشمیری عوام کی جدوجہد اپنے جائز، آئینی اور بنیادی حق، حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہے، جسے دبانے کے لیے بھارت مسلسل ہٹ دھرمی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے سنجیدہ طرزِ عمل اختیار کرے، کشمیری عوام کو ان کا تسلیم شدہ حقِ خودارادیت فراہم کرے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ کرے۔ انہوں نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا یوسف شاہ کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے دینی، ملی اور سیاسی مشن کو پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ آگے بڑھائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کشمیری عوام کی آزادی، مذہبی شعور اور سیاسی بیداری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں وقف کرنا ہوں گی، کیونکہ یہی ان کی جدوجہد کا حقیقی پیغام اور تقاضا ہے۔

Related Articles

Back to top button