رمضان المبارک‘ڈی سی‘اے سی‘مجسٹریٹ بلدیہ کی کارکردگی بہترین رہی‘ اعجاز کالا اعوان

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) دارالحکومت مظفرآباد کی سیاسی و سماجی رہنما اعجاز کالا اعوان نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ بلدیہ کی کارکردگی اچھی ہے۔ ماہ رمضان میں گراں فروشی کو کنٹرول کرنے کیلئے ان آفیسران نے بڑی محنت کی۔ تاہم مافیا ایک ناسور بن چکا ہے لیکن یہ آفیسران قیمتوں کو سرکاری لسٹ کے مطابق فروخت کروانے کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اعجاز کالا اعوان نے کہا کہ ماہ رمضان کے ابتداء میں دارالحکومت مظفرآباد میں مہنگائی کا طوفان آ گیا تھا اس طوفان کو روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر منیر احمد قریشی، اسسٹنٹ کمشنر حماد بشیر اور میونسپل مجسٹریٹ سردار عمران میدان میں کود پڑے ہر جگہ ڈپٹی کمشنر نے خود بھی جا کر چیک کیا ان تینوں آفیسران نے نہ دن دیکھا نہ رات دیکھی نہ سحری دیکھی نہ افطاری دیکھی عوامی خدمت میں مصروف رہے۔ سڑکوں میں رہے، اڈوں میں رہے سبزی منڈی چیک کرتے رہے، دودھ کی دکانیں چیک ہوئیں ہر مارکیٹ میں گئے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انتظامیہ نے پہلی بار وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر اپنے موجودگی کا احساس دلایا ہے اور عوام کو ریلیف پہنچایا ہے۔ اعجاز کالا اعوان نے کہا کہ ہم بہت سالوں سے روزے رکھ رہے ہیں لیکن یہ پہلا رمضان ہے کہ انتظامیہ حرکت میں ہے اور قیمتوں کو کنٹرولر کرنے کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے۔ اعجاز کالا اعوان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انتظامیہ رمضان کے آخری عشرے اور عید کے موقع پر بھی اپنی رٹ کو قائم رکھے گی اور مہنگائی کو کنٹرول کرے گی۔ اعجاز کالا اعوان نے انتظامیہ کی کارکردگی کا سراہتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی کارکردگی پر اہل مظفرآباد ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔



