Uncategorized

وزیر اعلی کا دورہ ہنزہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے ان کی غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہے،دلشاد بانو

صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو

ہنزہ(پ ر)صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہنزہ کا کامیاب دورہ کیا جس میں انہوں نے عوامی مسائل کو حل کرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیکر متاثرین سیلاب سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو نے وزیر اعلی،صوبائی کابینہ کے اراکین اور دیگر سرکاری آفیسران کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس دورے کو عوام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے انہوں نے کہا ہے وزیراعلی حاجی گلبر پہلا وزیر اعلی ہے کہ جنہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں خود جاکر متاثرین سے براہ راست ملاقات کرکے ان کے مسائل کو نہ صرف دریافت کیا بلکہ فوری متاثرین کی بحالی کیلئے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں وزیراعلی کی عوام دوست حکمت عملی سے گلگت بلتستان کے عوام حکومتی اقدامات سے مطمین ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اپنے دورہ ہنزہ کے موقع پر انہوں نے نے گاوں ناصر آباد اور شناسکی میں عمائدین علاقہ سے تفصیلی ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سنا اور فوری حل کرنے کے احکامات دیئے اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ گاؤں خان آباد کے عوام کو درپیش مشکلات کے فوری حل کی ہدایت کی ہے انہوں نے گاوں حسین آباد اور ناصر آباد میں ترقیاتی منصوبوں پانی کے پروجیکٹس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے چیف انجینئر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے اس کے علاوہ ناصر آباد میں خواتین کے لیے ڈگری کالج کی کلاسز کا فوری اجرا بھی ان کے اہم فیصلوں میں شامل تھا حسن آباد شیشپر گلیشیر سے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور ان کے تباہ شدہ گھروں کے معاوضوں کی ادائیگی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں وزیر اعلیٰ نے گنش میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے گلمیت گوجال کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کا حکم دیا ہیصوبائی وزیر دلشاد بانو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا یہ دورہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے اس کامیاب دورے پر وزیر اعلیٰٰ، تمام وزرا اور حکام کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور امید ظاہر کی کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

Related Articles

Back to top button