تازہ ترینمظفرآباد

پنجاب پولیس کا آزادکشمیر کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک بدستور جاری

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)پنجاب پولیس کا آزاکشمیر کے شہریوں کے ساتھ ناروا رویہ بدستور جاری۔ پبلک ٹرانسپورٹ سمیت سرکاری پرائیوٹ گاڑیوں کو روک شناختی کارڈ چیک کرتے ہیں آزادکشمیر کے مختلف شہروں سے اسلام آباد، راولپنڈی جانے والے کشمیریوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔ جس پر کشمیریوں کا شدید رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ محمد عمران، بشارت جگوال، رفیق اعوان، سردار شاہد، فاروق میر کا کہنا تھا کہ آزاد جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لاک ڈاؤن احتجاج کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور جانے والے ہر کشمیری کوپنجاب، کے پی کے پولیس تنگ کرتی ہے خواتین بچوں سمیت گاڑیوں میں موجود ہونے کے باوجود گاڑیاں روک لیتے ہیں اور تذلیل کر رہے ہیں اس کا نوٹس لیا جائے اور حالات کو خراب کرنے والی پنجاب کے پی کے پولیس کو اس اقدام سے روکاجائے۔

Related Articles

Back to top button