تازہ ترینگلگت بلتستان

دوروزقبل لاپتا ہونے والے راجہ کاشان کو قتل کرنے کا اعتراف

اے جی ار چوک پ بلاک کر کہ شدید احتجاج کیا اور ملزمان کو فوری طور پہ کفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

گلگت (مظفر علی زئی سے)ایک روز قبل سے لاپتا ہونے والے فرسٹ ایئر کے طالب علم راجہ کاشان کو قتل کر دیا گیا ہے اج پولیس ہیں اس کے ساتھ دیکھے گئے دو افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو ان دونوں نے قتل کرنے کے اعتراف کر دیا اور بتایا کہ راجہ کاشان کو قتل کر کے دریا برد کر دیا ہے جس پولیس نے تفتیش کا دارہ مزید وسیع کر دیا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوناداس کے رہائشیوں نے اے جی ار چوک پ بلاک کر کہ شدید احتجاج کیا اور ملزمان کو فوری طور پہ کفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا کیا پولیس کے ذمہ دار زرائع کے مطابق مسمی راجہ کاشان فدا ولد راجہ فدا سکنہ یاسین حال مقیم کنوداس دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا اس بابت سٹی تھانہ پولیس نے رات کو اس کے ساتھ موجود دو مشتبہ گان شاہد حسن ساکن چلاس حال سکارکوئی گلگت اور شہران علی ساکن سکردو حال برمس کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی نشاندہی کروائی ہے جہاں سے مقتول کی سلیپر اور ملزمان سے مقتول کا موبائل فون برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کی لاش دریا برد کردی ہے جس کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122، پولیس اور رضاکاروں کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں

Related Articles

Back to top button