گلگت بلتستان

صحافی برادری معاشرے کی آنکھ اور عوام کی آواز ہیں،وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یونین آف جرنلسٹس گلگت کے انتخابات 2025/27 میں جرنلسٹ اتحاد پینل کی صدر منتخب ہونے پر کرن قاسم اور اُن کی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی

گلگت(پ،ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یونین آف جرنلسٹس گلگت کے انتخابات 2025/27 میں جرنلسٹ اتحاد پینل کی صدر منتخب ہونے پر کرن قاسم اور اُن کی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمہوری عمل میں ووٹ کاسٹ کرنا ایک مقدس فریضہ ہے، اور اسی عمل کے ذریعے قیادت سامنے آتی ہے۔ انتخابات میں کامیابی اور ناکامی ایک فطری امر ہے، لیکن اصل کامیابی صحافتی اقدار، اتحاد اور باہمی احترام کو قائم رکھنے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری معاشرے کی آنکھ اور عوام کی آواز ہے، امید ہے کہ نومنتخب کابینہ صحافت کے وقار کو مزید بلند کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے تمام امیدواروں کو یقین دلایا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور اُن کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Related Articles

Back to top button