گلگت بلتستان

مولانا قاضی نثار احمدپر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہے،محمد اشرف صدا

سکردو(محاسب نیوز)صوبائی ترجمان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان و سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اشرف صدا نے کہا ہے کہ امیر اہل سنت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمدصاحب پر قاتلانہ حملہ دراصل گلگت بلتستان کی مذہبی ہم آہنگی، باہمی اخوت، قومی سلامتی، علاقائی امن، روشن مستقبل اور تعمیر و ترقی پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بزدلانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے پرامن ماحول کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے میں ملوث وطن دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ اور فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے کر گلگت بلتستان کو مزید بدامنی سے بچایا جائے۔انہو نے کہا مولانا قاضی نثار احمد صاحب کی گلگت بلتستان میں قیام امن اور مسلکی رواداری کے لیے گرانقدر خدمات ہیں۔ ان پر حملہ صوبائی حکومت اور ریاست اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھارت کے سلیپر سیلز ایک بار پھر خطے کو فرقہ وارانہ آگ میں دھکیلنے کے درپے ہیں۔گلگت بلتستان کے نوجوان اور ہر زمہ دار و محب وطن فرد اس سازش کو روکنے اور گلگت بلتستان کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔اشرف صدا نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور وزیر دفاع کے دھمکی آمیز بیانات کے فوری بعد صوبے کے ایک مسلکی سربراہ پر حملہ اس خطے کے غیور و محب وطن عوام کو ایک بار پھر مسلکی تقسیم اور مذہبی منافرت کی جانب گامزن کرنے کی سازش ہے۔اللہ پاک مولانا قاضی نثار احمد سمیت تمام ذخمی افراد کو جلد از جلد صحت کامہ عاجلہ عطا فرمائے۔ اور گلگت بلتستان کے پرامن ماحول،مسلکی بھائی چارگی، باہمی محبت و اخوت اور شاندار معاشی مستقبل کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی ناپاک سازشوں سے محفوظ رکھے۔

Related Articles

Back to top button