مظفرآباد

دفاع وطن ہی ہماری خودداری اور قومی وقار کاضامن ہے، آغا سفیرکاظمی

اسلام آباد (محاسب نیوز)شہدائے وطن میڈیا سیل پاکستان کے چیئرمین آغا سفیر حسین کاظمی نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں پاک فوج اور ریاستِ پاکستان نے جدید جنگی میدان میں جو صلاحیت اور عزم دکھایا ہے، اس کے بعد کوئی عقل مند شخص ریاست اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف ڈس انفارمیشن پھیلانے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈیفنس صرف عسکری طاقت نہیں بلکہ ہماری قومی خودداری، وقار اور وقوف کا ضامن ہے۔آغا سفیر حسین کاظمی نے قرار دیا ہے کہ دفع وطن داخلی امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی تمام تر خدمات شہادتوں کے باوجود اگر بعض حلقے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پر شکوک و شبہات پیدا کر کے منفی تاثر پھیلاتے ہیں، تو یہ دیکھنا لازم ہو جاتا ہے کہ آخر خرابی کہاں موجود ہے؟پالیسی میں، نفسیاتی جنگ کے مقابلے میں یا بیانیے کی کمزوری میں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بار بار اپنے لہو سے وطن کی مٹی کو سرخ کر رہی ہیں، مگر افسوس کہ اسی قربانی کو بعض عناصر پروپیگنڈا کے ذریعے متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔“بار بار ہمارا خون دفاعِ وطن اور داخلی امن کے لیے بہہ رہا ہے، اور اگر ہم ہی کٹہرے میں کھڑے کر دیے جائیں، تو سوال یہ ہے کہ خرابی کہاں ہے؟”آغا سفیر حسین نے کہا کہ درابا، اورکزئی، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے اس بات کی یاد دہانی ہیں

Related Articles

Back to top button