ابیٹ آبادتازہ ترین

تورغر تلی سیدان بھتیجے کی فائرنگ چچا قتل ملزم فرار

اوگی (نامہ نگار) تورغر کے علاقہ تلی سیدان میں گھریلو رنجش کے باعث بھتیجے نے اپنے چچا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، جبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق تلی سیدان کے گاو¿ں شنگوڑہ میں ریاض اور اس کے چچا صریب شاہ کے درمیان گھریلو معاملات جائیداد پر تنازعہ چل رہا تھا۔چچابھتیجا سسر داماد بھی تھے ،گزشتہ روز رپورٹ کے مطابق بھتیجے نے طیش میں آکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کا چچا موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ملزم ریاض موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اوگی کیٹیگری ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے ملزم ریاض شاہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button