ابیٹ آبادتازہ ترین

علماءمعاشرے کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کر تے ہیں ، ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد (محاسب نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت امن و امان کے حوالے سے ضلعی علماءکرام کے ساتھ ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ضلع ایبٹ آباد میں امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماءکرام کے کردار کو مزید م¶ثر بنانا تھا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماءکرام معاشرے کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ وہ امن و بھائی چارے کے فروغ، برداشت اور باہمی احترام کے پیغام کو عام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی ادارے معاشرتی فلاح و بہبود میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ حویلیاں میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے لیے علماءکرام کی مشاورت سے روٹ مختص کیا جائے گا، جب کہ دیگر روٹس پہلے سے طے شدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لا¶ڈ اسپیکر کے استعمال کو محدود رکھا جائے تاکہ عوامی نظم و ضبط برقرار رہے۔ڈپٹی کمشنر نے علماءکرام سے اپیل کی کہ وہ مذہب کو سیاسی سرگرمیوں سے الگ رکھیں اور اتحادِ امت کے پیغام کو عام کریں۔اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علماءکرام نے مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button