مظفرآباد

دھنی سیداں میں بچوں کا جھگڑا بڑے تصادم میں تبدیل‘1شخص قتل

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)دھنی سیداں میں قتل کی واردات ایک شخص قتل، دو۔ملزمان گرفتار۔ گزشتہ دنوں دھنی سیداں کے علاقہ میں خاتون اور اس کے اہل خانہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کے دوران خاتون کا شوہر جان کی بازی ہار گیا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق کے مطابق بلو بی بی زوجہ مرحوم محمد اقبال قوم اعوان اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ سکندر گیلانی کی زمین پر عارضی خیمہ لگا کر رہائش پذیر تھی۔ مورخہ 25 اکتوبر کو چشمہ کے قریب بچوں کے درمیان ہونے والی تکرار کے بعد فریقین میں جھگڑا ہوا جو بڑھتے ہوئے ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ مقتول کی بیوی کے بیان کے مطابق حاجن بی بی، حنیف ولد غلام شیر، دانش داد، نذیر عرف نگ زیب، روشنی بی بی اور دیگر مرد و خواتین نے لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا اس کی بیٹی ریشماں کو آنکھوں کے قریب چوٹیں آئیں جبکہ شوہر محمد اقبال کی حالت بگڑ گئی جو بعد ازاں خیمے میں ہی دم توڑ گیا۔ نعش کو CMH مظفر آباد منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس میں قتل ثابت ہوا،خاتون کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ غلام فرید کے اکسانے پر ہوا، ایس ایچ او تھانہ سول سیکرٹریٹ جاوید گوہر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں،

Related Articles

Back to top button