مظفرآباد

صدر معلم شیخ محمد حنیف ریٹائرڈ، تحائف کے ساتھ الوداع۔

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)سابق مرکزی نائب صدر ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر و صدر معلم شیخ محمد حنیف مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد باعزت طور پر ریٹائر ہوگئے،ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد گورنمنٹ بوائز مڈل سکول بانڈی موہری میں کیا گیا،تقریب کے آغاز میں شیخ محمد حنیف کو ان کے گھر سے ایک قافلے کی صورت میں سکول لایا گیا، جہاں صدر معلم شیخ ثاقب حنیف کی قیادت میں سٹاف،طلباء اور عوام علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تقریب کے صدر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ضلع جہلم ویلی سید احمد حسن جبکہ مہمانِ خصوصی شیخ محمد حنیف خود تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید احمد حسن نے کہا کہ شیخ محمد حنیف جیسے محنتی، دیانتدار،علم دوست اساتذہ محکمہ تعلیم کا سرمایہ ہیں،انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران طلباء کی بہترین تربیت اور تدریسی خدمات انجام دے کر ایک لازوال مثال قائم کی،دیگر مقررین نے بھی شیخ محمد حنیف کی تعلیمی، تنظیمی اور اخلاقی خدمات کو سراہا،ان کی شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا،اس موقع پر شیخ محمد حنیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں محکمہ تعلیم،ساتھی اساتذہ،طلباء اور علاقہ مکینوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری عزت افزائی کی،میری پوری کوشش رہی کہ میں اپنے فرائض کو ایمانداری اور لگن کے ساتھ انجام دوں،اگر کبھی کسی کو مجھ سے تکلیف پہنچی ہو تو معافی کا طلبگار ہوں، میں اپنے رفقاء، افسران تعلیم،عوام علاقہ اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں،تقریب میں عبدالغفور عباسی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر،مرزا جاوید احمد سابق صدر ٹیچر آرگنائزیشن،راجہ منصور احمد پرائیویٹ سیکرٹری مشیرِ حکومت،سید طاہر حسین شاہ امیدوار مرکزی صدر قلم الائنس آزاد کشمیر، محبوب اعوان سابق نگران ٹیچر آرگنائزیشن،راجہ مجیب سابق مرکزی سیکرٹری جنرل ٹیچر آرگنائزیشن،مظفر منہاس،منصور عباسی،شیخ جمیل حسین پرنسپل انٹر کالج چکار،سید انتصار گیلانی رہنما مسلم لیگ نون،سید امتیاز ہمدانی سابق امیدوار ضلع کونسل، شفقت کھوکھر،مرزا طارق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ اعظم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، علی گوہر عباسی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر،صدر معلم ہائی سکول ہٹیاں بالا،سید ضیا ہمدانی، خوشحال کیانی، سلطان کیانی، مرزا اکرم، راجہ ناصر، یعقوب منہاس، شیخ افتخار، گلزار احمد، محمود حسین عوان،صابر اعوان، نبیل انجم عباسی صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ضلع ہٹیاں بالا، ٹھیکیدار راجہ راشد خان، صاحبزادہ آفتاب احمد، چوہدری عبدالحمید، چوہدری اقبال، شیخ خطیب، شیخ صادقین، شیخ احمد،، قاضی افتخار احمد (سینئر مدرس)، حفیظ الرحمن، مفید بھٹی، شیخ سلیم ایڈووکیٹ، شیخ شاہد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن، شیخ خورشید، سید مجتبیٰ ہمدانی، راجہ آفاق، صاحبزادہ ابرار، راجہ عزیز، راجہ نظیر، سید عمران ہمدانی، عدنان خورشید، سید عدنان فاطمی (صحافی)، راجہ جنید منصور، راجہ طارق، راشد عوان، شیخ سعود، فیضان کاظمی، مستنصر خان،راجہ ندیم سمیت عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مقررین نے کہا کہ شیخ محمد حنیف کی خدمات محکمہ تعلیم کے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں،ان کی دیانت، کردار اور تدریسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،آخر میں صدر معلم شیخ ثاقب حنیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں بطور میزبان تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں تقریب کے اختتام پر ان کو ایک ریلی کی میں سکول سے رہائش گاہ لایا گیا جہاں پر ان کے فیملی ممبران،اہل علاقہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button