مظفرآباد

ترقیاتی ادارہ ملازمین کو تنخواہ ادائیگی میں بیوروکریسی رکاوٹ

مظفرآباد(رپورٹ خبر نگار خصوصی) ترقیاتی ادارہ مظفراباد کے ملازمین کو بیوروکریسی کی طرف سے تین ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی نہ کرنے کا اعلان تین ماہ بعد صرف ایک ماہ کی تنخواہ ا داکی جائے گی مالیاتی بحران کا بہانہ بنا کر بیوروکریسی خود تو ساری تنحواہ اور مراعات لے رہی ہے لیکن چھوٹے ملازمین کو اب تین ماہ تک تنحوا کی ادائیگی نہ کرنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں جس کے باعث چھوٹے غریب ملازمین شدید مسائل کا شکار ہو گئے ہیں شدید مہنگائی میں تین ماہ تک تنخواہیں نہ ملنا کہاں کا قانون انصاف ہے تین ماہ بعد ایک ماہ کی تنخواہ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے عوامی سیاسی سماجی حلقوں محمد عمران بشیر احمد ملک رفیق طارق احمد شاہد حسین امجد حسین و دیگر نے چیف سیکرٹری ازاد کشمیر کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ادارہ مظفراباد کی بیوروکریسی کی طرف سے چھوٹے ملازمین کو تین ماہ کے بعد ایک ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کا نوٹس لیا جائے اور غریب ملازمین کو ماہانہ تنحواہ کی ادائیگی کی جائے

Related Articles

Back to top button