یوسی بھیڑی میں موبائل، انٹر نیٹ اور بجلی بندش معمول، عوام سراپا احتجاج

بھیڑی (نمائندہ خصوصی)زرا سی ہوا چلی بجلی اور موبائل و انٹرنیٹ سروس ندارد‘حلقہ ایک کوٹلہ یونین کونسل بھیڑی بجلی اور سروس کی آنکھ مچولی جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث یونین کونسل بھیڑی کی عوام محکمہ برقیات اور پی ٹی آئی کے خلاف سراپا احتجاج یونین کونسل بھیڑی میں قائم ٹیلی نار متصل زونگ ٹاورز کے لیے آنے والا ڈیزل غائب ہو جاتا ہے محکمہ کی جانب سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں جبکہ محکمہ برقیات کے اعلی احکام ایس ڈی او بغیر کسی اعلان کے بجلی بند رکھی جاتی ہے بجلی اور سروس بندش کے باعث کاروباری مراکز بند اندرون و بیرون رابطوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے صارفین کے پیکج بھی ضائع ہونے لگے عوامی حلقوں سیاسی سماجی کاروباری رہنماؤں نے وزیراعظم آزاد کشمیر وزیر برقیات پی ٹی اے کے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر عوام اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہیں #