حلقہ کوٹلہ سے بڑا سرپرائز‘ سردار تبارک علی کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)حلقہ ایک کوٹلہ سے سردار تبارک 12 فروری کو باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کریں گے صدر مسلم لیگ نون آزاد کشمیر شاہ غلام قادر سے تمام تر معاملات طے پا گے سابق مشیر حکومت سردار تبارک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نون لیگ میں شامل ہو کر امیدوار اسمبلی محترمہ نورین عارف کی غیر مشروط سپورٹ کریں گے ذرائع کے مطابق اس بار سردار تبارک علی محترمہ نورین عارف کی سپورٹ کریں گے جبکہ آئندہ الیکشن میں وہ مسلم لیگ نون کے امیدوار ہوں گے گزشتہ الیکشن میں سردار تبارک اور ان کی برادری نے سردار جاوید ایوب کی حمایت کی تھی جس کی بدولت وہ بھاری اکثریت سے ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اس بار وہ مسلم لیگ نون میں شامل ہونے جا رہے ہیں مصدقہ ذرائع کے مطابق سردار تبارک علی اپنے ووٹروں سپورٹروں کے ہمراہ نون لیگ میں شمولیت کے لیے کنفرم ہو چکے ہیں بارہ فروری کو ایک بڑے پروگرام کے ساتھ وہ باقاعدہ نون لیگ میں شامل ہو جائیں گے لیکن مسلم لیگ نون حلقہ ایک کا ٹکٹ نورین عارف کو ہی ملے گا سردار تبارک غیر مشروط شامل ہو رہے ہیں محترمہ نورین عارف پرانی اور سینئر مسلم لیگی خاتون ہیں میاں نواز شریف،مریم نواز کیساتھ گہرا تعلق ہونے کے ساتھ بزرگ سیاسی خاتون کے نام سے جانی پہچانی جاتی ہیں وہ ٹکٹ کی امیدوار ہیں ان کی موجودگی میں لگتا نہیں کہ وہ اس بار نون لیگ کا ٹکٹ ہاتھ سے جانے دیں البتہ سردار تبارک بہت جلد مسلم لیگ نون میں شامل ہو جائیں گے آمدہ الیکشن میں وہ مسلم لیگ نون کی امیدوار محترمہ نورین عارف کی سپورٹ کریں گے اگلے الیکشن میں وہ نون لیگ کے ٹکٹ کے امیدوار ہوں گے حلقہ ایک کوٹلہ کے اندر آئندہ ہفتے بڑی تبدیلی کے امکانات ہیں جس میں سردار تبارک علی جن کا حلقہ ایک کوٹلہ کے اندر بڑا ووٹ بنک ہے وہ مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کے لیے تیار ہو گے ہیں یاد رہے کہ گزشتہ 2021 کے الیکشن میں سردار تبارک اور ان کی برادری نے پاکستان پیپلز کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے امیدوار سردار جاوید ایوب کی حمایت کی تھی جنہوں نے 27 ہزار ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی سردار تبارک کے سپورٹ کرنے سے محترمہ نورین عارف بھی کامیابی حاصل کر سکتی ہیں وہ اس سے قبل مسلم لیگ نون اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کے کر کامیاب ہو چکی ہے مسلم لیگ نون کے اندر سینئر خاتون ہونے کے ساتھ مرکز میں میاں نواز شریف،شہباز شریف،مریم نواز کیساتھ گہرا تعلق ہے جس کی بدولت وہ اس بار ٹکٹ کی مضبوط امیدوار ظاہر کی جا رہی ہیں سردار تبارک کے نوں لیگ میں جانے سے حلقہ ایک کوٹلہ میں مسلم لیگ نون مضبوط قوت بن جائیگی۔




