وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی مصروفیات کا محور عوامی خدمت بنالیا

مظفرآباد(محاسب نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھورنے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سے اپنی مصروفیات کا محور عوام کی خدمت بنالیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی توجہ عوامی خدمت اور سائلین کی داد رسی یکسر طور پر مرکوز ہے۔آج بھی وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی عوامی وفود اور سائلین سے مسلسل ملاقاتیں رہی ہیں۔آج بھی وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزادکشمیر بھر سے آئے عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں، سائلین کو سنا اور مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات صادر فرمائے، وزیراعظم آزاد کشمیر سے حویلی کے پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے ایک وفد نے ملاقات کی، مظفرآباد ہٹیاں، چکار کے وفود نے بھی ملاقاتیں کیں، وزیراعظم آزاد کشمیر سے پیپلز پارٹی کے میرپور کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم آزادکشمیر سے مظفر آباد کے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار تبارک خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، علاوہ ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ آزاد کشمیر کے ایک وفد نے شگفتہ نورین کی قیادت میں ملاقات کی،،مزید برآں وزیراعظم آزادکشمیر سے ڈاکٹر الیاس کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کے ایک وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم آزادکشمیر سے پی ڈبلیو ڈی ورکرز کنونشن آزاد کشمیر کے ایک وفد نے سردار افتخار شاہیں کی قیادت میں ملاقات کی،وزیراعظم آزاد کشمیر نے مختلف عوامی وفود سے ملاقاتوں میں کہا کہ عوام کی خدمت ان کا مشن ہے، ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہمارا پاکستان سے محبت کا رشتہ ہے، پیپلز پارٹی وہ سیاسی جماعت ہے جس کو عوام کے درد کا احساس ہے، ہم نے عوم کے مسائل کو حل کرنا ہے، اجتماعی ترقی کے لیے اقدامات اٹھانے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ چیزوں کو فاسٹ ٹریک پر لارہے ہیں عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے، محدود وقت میں دن رات کام کریں گے، عوام کا اعتماد بحال کرنا اولین ترجیح ہے۔ صحت و تعلیم کو فوکس رکھا ہے عوام کو جلد ادارہ جاتی بہتری ہوتی نظر آئے گی۔



