ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

خیبرپختونخوا: انسداد پولیو فنڈز کی تقسیم سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو فنڈز کی تقسیم سےمتعلق آڈٹ رپورٹ 23-2022 میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں مہم کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کو زیادہ تعیناتی پر 64 لاکھ روپےکی غیرقانونی ادائیگی کا انکشاف ہوا اور منظورشدہ 4 دن کے بجائے 5 دن پولیو مہم چلانے پر 22 لاکھ روپےاضافی خرچ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیو مہمات کے سکیورٹی چارجزکی ادائیگی میں تاخیر سے 96 لاکھ روپے بلاوجہ رکے رہے اور ڈی پی او ہنگو نے11 ماہ تک انسداد پولیو سکیورٹی اہلکاروں کو رقم ادا نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں
خیبر پختونخوا کے ورلڈ بینک منصوبے میں 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بڑا فراڈ
خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی بقایاجات کی وصولی میں ناکام، آڈٹ رپورٹ
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ کو غیر استعمال شدہ 15 کروڑ اور 12 لاکھ پولیو فنڈ واپسی کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا جب کہ ٹیکس کٹوتی نہ ہونے پرحکومتی خزانےکو 30 لاکھ روپےکا نقصان پہنچایاگیا۔

رپورٹ میں پولیو مہم کی سکیورٹی کے لیے 41 لاکھ روپےکی مشکوک دُہری ادائیگی کا بھی انکشاف ہوا ہے جب کہ محکمےکی گاڑیاں ہونےکے باوجود ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نجی گاڑیوں کےکرایوں کے لیے دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال21-2020 تا 22-2021 میں محکمہ داخلہ کو ساڑھے 50 کروڑ سے زیادہ کا انسداد پولیو فنڈ ملا، یہ رقم کمشنرز کے ذریعے ڈی پی اوز کو انسداد پولیو ٹیموں کو سکیورٹی کے لیے دی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button