مظفرآباد

مدینہ مارکیٹ میں ناقص پارکنگ انتظامات، شہریوں‘ تاجروں کو مشکلات

مظفرآباد(محاسب سروے رپورٹ: خبر نگار خصوصی) شہر اقتدار مظفرآباد کا مصروف ترین تجارتی مرکز مدینہ مارکیٹ میں پارکنگ کے ناقص اور غیر منظم انتظامات نے تاجروں اور شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔ میڈیا سروے کے دوران کاروباری طبقے اور خریداروں جن میں صدر انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ راجہ ابرار مصطفیٰ، سینیئر نائب صدر جمیل عباسی، جرنل سیکرٹری خواجہ عقیل احمد، نائب صدور محمد عارف، علی عباس کاظمی، سلیم اعوان،حاجی پرویز زرگر، چوہدری عامر، راجہ نصاب، اویس مقبول، عاطف عباسی، نعمان قریشی، حیدر علی، احسن نواب، ایاز کھوکھر، عاقب عباسی، راجہ زبیر، وقار مختار، ملک عادل، ذوالقرنین حیدر، راجہ دانش، صابر شاہ، سید زاہد حسین، سید نسیم شاہ، عقیل احمد، خضر شیخ، ارشد زرگر، مظہر جاوید، ثاقب خان، محمد بشیر، شیراز احمد، ملک رحمت دین اعوان، ملک علی اعوان اور رحمت خان نے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ آنے والے افراد کو گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے مناسب جگہ نہ ملنے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر بدترین ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ریڈیو پاکستان کی خالی اراضی کو عارضی پارکنگ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاجروں اور شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ریڈیو پاکستان مظفرآباد کی وہ وسیع خالی اراضی، جو طویل عرصے سے بغیر استعمال پڑی ہے، اسے فوری طور پر عارضی پارکنگ ایریا کے طور پر کھول دیا جائے۔ان کے مطابق“جب تک اس جگہ پر کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں ہوتا، ریڈیو پاکستان شہریوں کو پارکنگ کی سہولت فراہم کرے تاکہ ٹریفک دباؤ میں کمی آئے اور عوام کو روزمرہ کی اذیت سے نجات ملے۔”وزیراعظم آزاد کشمیر سے شہریوں اور مدینہ مارکیٹ کے رہائشیوں تاجروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور اپنی اولین فرصت میں مدینہ مارکیٹ کا دورہ کریں اور شہریوں کو اس مستقل مسئلے سے نجات دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔مارکیٹ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ پارکنگ کی کمی نہ صرف ٹریفک مسائل بڑھا رہی ہے بلکہ مریضوں، عمر رسیدہ شہریوں اور خواتین کے لیے بھی شدید مشکلات کا باعث ہے۔صدر انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ راجا ابرار مصطفیٰ وتاجر رہنماؤں کے مطابق“یہ معاملہ صرف مدینہ مارکیٹ کا نہیں بلکہ پورے شہر کے ٹریفک سسٹم سے جڑا ہوا ہے۔ حکومت کو اسے فوری طور پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔”عوام الناس اور تاجروں کا کہنا ہے کہ نئی حکومت سے انہیں بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ اگر وزیراعظم مظفرآباد کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کے اس بنیادی مسئلے کو حل کر دیتے ہیں تو یہ تاجر برادری اور شہریوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ہو گا۔

Related Articles

Back to top button