نیلم پل،حیدری بازار میں ریڑھی بانوں نے فٹ پاتھ پر قبضہ کر لیا

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)انتظامیہ میونسپل کارپوریشن کی خاموشی نیلم پل حیدری مارکیٹ پر تھڑے‘ریڑھی بانوں‘ٹوکرے والوں کا قبضہ برقرار پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ نہ ہونے کے برابررہ گیا نیلم پل فٹ پاتھ حیدری مارکیٹ شاہراہ تک فٹ پاتھ پر ریڑھی بانوں اور تھڑے والوں کا قبضہ برقرار ہے جس کی وجہ سے روز انہ گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا انتظامیہ‘میونسپل کارپوریشن نے خاموشی اختیار کرلی ہے ضلعی انتظامیہ کی کاروائی کے باوجود دوبارہ قبضہ کر لیا جاتا ہے مستقل حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے مسئلہ جوں کا توں ہے شہریوں نے انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ موئثر اور مستقل ایکشن لیتے ہوئے فٹ پاتھوں شاہراہ کو اصل مقصد کے مطابق خالی کروائیں فٹ پاتھوں پر قبضہ سے پیدل چلنے والوں اور حیدری مارکیٹ میں ریڑھی بانوں اور تھڑے والوں کے قبضے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے سخت اور مربوط کاروائی ناگزیر ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی بحال ہو اور آمدورفت میں آسانی پید ا ہو




