افغانستان دہشتگرد ملک ہے اور افغانستان دنیا کے امن کیلئے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

افغانستان دہشتگرد ملک ہے اور افغانستان دنیا کے امن کیلئے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ پاکستان میں دہشتگردگی کرنے کے بعد اب افغانستان نے تاجکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی مدد سے ڈرون کے ذریعے افغانستان نے تاجکستان میں ڈرون حملہ کر کے 3چائنیز انجینئرز کو مار دیا اور اسی روز امریکی سیکیورٹی فورس کے واشنگٹن میں 2اہلکاروں کو مار دیا مارنے والے کا تعلق بھی افغانستان سے ہے اور اس کی عمر 32سال بتائی جا رہی ہے۔ سپہ سالار پاکستان فیلڈ مارشل /چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے پیچھے بھارتی خفیہ ہاتھ ہیں اب افغان حملے کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ افغانستان دہشتگر د ملک ہے۔ اب دنیا پرلازم ہو چکا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف دہشتگردی کے الزامات میں اس پر تجارتی پابندیاں لگائے۔ اور پاکستان افغانستان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔



