ضلع میرپور کی مقامی سماجی تنظیمات کی دو روزہ ورکشاپ انعقاد پذیر ہوئی

میرپور (بیورو رپورٹ)HPV ویکسین کی قومی مہمMERF-ACT International کے زیر اہتمام ضلع میرپور کی مقامی سماجی تنظیمات کی دو روزہ ورکشاپ ریجنسی ہوٹل میرپور میں انعقاد پذیر ہوئی، جس میں انجمن فلاح و بہبود انسانیت AFOBI, Muslim Hands, KIRF, Mid Bainsi Welfare Trust (Bangrila Welfare Hospital), کے علاؤہ مقامی سماجی تنظیمات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔MERF-ACT International کے سینئر پروگرام منیجر آفتاب احمد قیوم، صدر AFOBI وصدر این جی اوز کوارڈینیشن کونسل ڈاکٹر طاہر محمود، سیکرٹری جنرل مڈ بینسی ویلفیئر ٹرسٹ عاشق حسین، ہیڈ آف پروگرام مسلم ہنڈ انٹرنیشنل انجم بلال کاظمی،ڈاکٹر علی محمد خان EVM Coordinator UNICEF, اسسٹنٹ ڈائریکٹر و فوکل پرسن HPV ریاض احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار وقاص اور ڈسٹرکٹ سرویلینس آفیسر جمالی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ دو روزہ ورکشاپ میں کمیونٹی کو موبیلائیز کرنے اور مقامی سماجی تنظیمات کے کردار پر سیر حاصل گفتگو ہوئی،MERF-ACT International کے آفتاب احمد قیوم نے تنظیمات کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ کوئی بھی کمپین مقام ذمہ داران اور سماجی تنظیمات و شخصیات کے تعاون اور شمولیت کے بغیر اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی.