Uncategorized

سردار عتیق احمد سے وفد کی ملاقات ورکرز کنونشن پر بات چیت

مظفرآباد (محاسب نیوز) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے مجاہد اول اور اپنے دیرینہ ساتھی مسلم کانفرنس سعودی عرب مرکزی نائب صدر سردار لطیف عباسی کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار لطیف عباسی ساری زندگی مجاہد اول اور مسلم کانفرنس کے ساتھ نظریہ الحاق پاکستان پر استقامت کے ساتھ کھڑے رہے انھوں نے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں، ان کی لازوال خدمات پر مسلم کانفرنس کی جانب سے انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،سردار عتیق احمد خان نے کہاکہ سردار لطیف عباسی مرحوم نے ہمیشہ مسلم کانفرنس کو منظم و مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے مرتے دم تک جماعت کے ساتھ وفادار رہے۔ان کی وفات سے پڑنے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا وہ ایک دیانت کی اعلی مثال تھے، اللہ پاک مرحوم کو جنت لفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کے جملہ پسماندگان کوصبر و جمیل عطاکرے اوردکھ کی اس گھڑی میں سردار لطیف عباسی مرحوم کے اہل خانہ کیساتھ برابر کے شریک ہیں۔دریں اثناء سابق صدر مسلم کانفرنس مرزامحمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، شمیم علی ملک، راجہ ظفر معروف، یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان، میجرریٹائرڈ نصراللہ خان،سمیعہ ساجد راجہ، چوہدری خضر حیات، عرفان عباسی، مشتاق شاہ، عامرہ خانم، نسرین راجہ، ملک امان ودیگر نے سردار لطیف عباسی مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔دریں اثناء مظفرآباد صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سے حلقہ چھ چکار جہلم ویلی سے مسلم کانفرنس کے نوجوان رہنما سردار اسد شہزاد کی ملاقات مظفرآباد میں کشمیر بنے گا پاکستان ورکرز کنونشن کے حوالے سے اور آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت حلقہ چھ جہلم ویلی کی جماعتی سیاسی آمدہ الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی اس موقع پر سردار اسد شہزاد نے صدر جماعت کو یقین دلایا کہ حلقہ چھ چکار جہلم ویلی سے مسلم کانفرنس کے کارکنان ورکرز کنونشن بھر پور شرکت کرینگے اور کنونشن کو کامیاب بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے ملاقات میں حلقہ چھ کی جماعتی سرگرمیوں بدلتی سیاسی صورتحال جماعتی تنظیم سازی جماعت کی مضبوطی مجاہد اول کے نظریہ اور فلسفہ پیغام کو گھر گھر پہنچانے سمیت نوجوان نسل کو نظریہ الحاق پاکستان پر پہرا دینے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے اور دیرینہ جماعتی کارکنوں مجاہد اول کے ساتھیوں کی خبر گیری کرنے انکا خاص خیال رکھنے اور نئے لوگوں کو جماعت میں شمولیت کی دعوت دینے نظریاتی انتشار افراتفری کے ماحول میں مسلم کانفرنس کے کارکنان کو اپنا بھر پور ادا کرنے کے حوالہ سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔

Related Articles

Back to top button