Uncategorized
یوم اقبال حامد رضا کی اقتدار میں اقبال منزل میں فجر کی باجماعت نماز

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)کی محمدﷺ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں اقبال منزل سیالکوٹ سیالکوٹ: صاحبزادہ حامد رضا ایم ایل اے و سابق مذہبی امور و اوقاف آزادکشمیر کی امامت میں ”اقبال منزل” میں حکیم الامت شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے 9 نومبر یوم پیدائش پر حسب روایت باجماعت فجر کی نماز ادا کی گئی اور علامہ اقبال کے پوتے منیب اقبال و دیگر احباب کے ہمراہ 148 ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور علامہ اقبال کے والدین کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کی گئی، دروداسلام کے نظرانے پیش کئے اور خصوصی دعا فرمائی۔



