Uncategorizedمظفرآباد

خواجہ فاروق گیس ڈیلرز سے مل گئے،عوام مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)دارالحکومت کے عوامی سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوام جائے بھاڑ میں، گیس سلنڈرمافیا نے اپوزیشن لیڈر کورام کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد ایل پی جی ایسو سی ایشن کے وفد کو لیکر چیف سیکرٹری آزادکشمیر کے دفتر پہنچ گئے ایل پی جی ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات کراکر ان کا ساتھ دیا۔ جس پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے ایک ہفتہ کا وقت لیا اور اوگرہ کے ذمہ داران سے ملاقات کر کے ساری صورتحال معلوم کریں گے۔ گیس سلنڈر کی دکانوں کو کھولنے کی ہدایت بھی جاری کر دی جس پر گیس سلنڈر مالکان جو کئی دن سے دکانیں بند کر کے غائب تھے دکانیں کھول کر بیٹھ گئے اور 3100روپے سلنڈر فروخت کر رہے یہں جبکہ سرکاری ریٹ 2590روپے ہے اس پر عوامی سیاسی سماجی علمی ادبی حلقوں کا شدید احتجاج اپوزیشن لیڈر کو عوام کا ساتھ دینا چاہیے تھا مگر وہ سلنڈر والوں کے ساتھ ہیں جو مہنگا سلنڈر فروخت کر کے عوام کی چمڑی ادھیڑ رہے ہیں۔ محمد عمران، بلال احمد، بشارت جگوال، ظہیر قریشی، فاروق احمد، نور محمد سردار طاہر، رفیق اعوان ودیگر نے ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے گیس سلنڈر مافیا کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور جاری انراخ پر عملدرآمد کیا جائے اور جاری کردہ ریٹ سے زائد ریٹ پر گیس سلنڈر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Related Articles

Back to top button