مظفرآباد

محکمہ تعلیم سکولز نسواں کے زیر اہتمام سپورٹس گالہ کا انعقاد

نیلم(پی آئی ڈی)محکمہ تعلیم سکولز نسواں کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس گالا کاانعقاد کیاگیا۔ سالانہ سپورٹس گالا میں مختلف تعلیمی ادارہ جات کی سینکڑوں طالبات نے حصہ لیا۔ بیڈمنٹن، والی بال اور 100میٹر دوڑ کے مقابلہ جات ہوئے۔ تینوں کھیلوں بیڈمنٹن میں گرلز ہائی سکول شاردہ، گرلز ہائی سکول سالخلہ جبکہ والی بال میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دودھنیال دوسری گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاردہ جبکہ 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آٹھ مقام دوسری گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاردہ تاہم تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دودھنیال کی طالبات نے حاصل کی۔ سالانہ سپورٹس گالا میں وادی نیلم کے مختلف گرلز تعلیمی ادارہ جات نے حصہ لیا جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاردہ، دودھنیال، اپر نیلم، آٹھ مقام، سالخلہ اور میرپورہ شامل تھے جبکہ سالانہ سپورٹس گالا کے میزبانی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سالخلہ نے کیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں شیما میر کی نگرانی میں محکمہ تعلیم میں مثبت سرگرمیوں (کھیلوں) کے مقابلہ جات کاانعقاد کیا جا رہا ہے۔ سالانہ سپورٹس گالا میں مذکورہ تعلیمی ادارہ جات کی صدر معلمات نے پرجوش شرکت کی اور بھرپور تیاری سے طالبات کے مقابلہ جات کروا کر طلبہ کو ذہنی ہم آہنگی اور مثبت تعلیمی سرگرمیوں کی طرف راغب کیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں شیما میر نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں میں کھیلوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی ایک مثبت رحجان ہے۔ شاندار کارکردگی پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آٹھ مقام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاردہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دودھنیال، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سالخلہ کی طالبات اور معلمات، صدرمعلمات مبارکباد کی مستحق ہیں۔سکولوں میں تعلیمی ویژن کو اجاگر کرنے اور غیر نصابی سرگرمیاں وقت کاتقاضا قراردی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں شیما میر کاکہنا تھاکہ مستقبل میں گرلز سپورٹس گالہ میں اندرون وبیرون اضلاع طالبات کو 100میٹر ریس، لانگ جمپ، شاٹ پٹ، والی بال، باسکٹ بال ہینڈ بال، نیٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ہاکی، بوری ریس، چمچ ریس، ٹگ آف وار، کراٹے، جمناسٹکس، مارچ پاسٹ، ثقافتی کھیلوں کوشامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کھیل نہ صرف طلبا وطالبات کی جسمانی نشو ونما کے لیے ضروری ہیں بلکہ یہ خوداعتمادی، نظم وضبط، ٹیم ورک اور قیادت جیسے صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام اسکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رہیں اور طالبات کوبہترین سہولیات فراہم ہوں۔ کھیلوں کے میدان آباد ہونگے توہمارے ادارے اور ہمارامعاشرہ دونوں ترقی کریں گے۔ آج سپورٹس گالا بمقام سالخلہ کی کامیاب طالبات اور معاملات اور والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور یقین دلاتی ہوں کہ آئندہ بھی ایسی مثبت سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

Back to top button