گلگت،زیرالتوا سکیموں میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر

گلگت( پ ر)ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت اہم اجلاس چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکموں کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایکسےئن بی اینڈ آر گلگت ڈویژن ، ایکسےئن پی ایچ ای گلگت ، ایکسےئن واٹر اینڈ پاور گلگت ،ایکسےئن جنریشن گلگت ، ایس ڈی او پی ایچ ای گلگت ،ایس ڈی او بلڈنگ اور دیگر آفیسر ان نے شرکت کی ۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت میں زیر التوا سکیموں مےں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کئے جائےنگے اور اداروں کے تمام تر مسائل کو فوری طور پر حل کئے جائےنگے ۔ لالی محلہ امھپری اور مرزا محلہ قرلباش میں پانی کے مسائل ہیں ان کی بھی طور پر مسائل کو دور کئے جائےنگے ۔باالخصوص لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائےنگے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے لالی محلہ میں زمین کے مالک نے واٹر فلٹریشن پلاٹ میں قبضہ کرنے کے حوالے سے سختی کے ساتھ نوٹس لیا ۔ اس حوالے سے ایکسےئن پی ایچ ای گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماہ فروری سے لے کرمئی تک پانی کے مسائل کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں کھیتی باری کے لئے زمینوں کو پانی د

نے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اس کے لئے پی ایچ ای ڈویژن نے مختلف مقامات پر پینے کے لیے29 پمپ نصب کئے گئے ہیں ان پمپ کے لئے بجلی کی اشد ضرورت ہوتی ہے بجلی نہ ہونے پر لوگ احتجاج کرتے ہیں لالی محلہ میں فلٹریشن پلاٹ پر مالک نے قبضہ کیا ہے مالک کا کہنا تھا ایک فرد کو ملازمین دو اس وجہ سے اس کی زمین کا معاوضہ کی ادائےگی ابھی تک نہیں ہوئی ہے اس وجہ سے زمین کے مالک سے بات بھی ہوئی ہے اور زمین کا معاوضہ کی ادائےگی کو یقینی بنائےں گے اور مرزا محلہ قرلباش میں پانی کی فراہمی کے لئے قرلباش محلہ ، رموشی محلہ مرزا محلہ کے لئے تےن بو رنگ کی سکیم رکھی گئی ہے جو کہ احکام بالا سے اجازت ملی ہے بہت جلد بورنگ کا کام کا آغاز کیا جائےگا ۔ ایکسےئن بی اینڈ آر گلگت ڈویژن نے گلگت شہر کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو برےفنگ دےتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بقاجات کی ادائےگی کے لئے ضلعی انتظامیہ گلگت کی نگر انی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی ان ٹیموں مختلف مقامات پر چھاپے لگا کر غیر قانونی کنکشنز بغیر میٹر اور بجلی کے بقاجات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بجلی کے بقاجات کے چھ کروڈکی وصولی کی گئی ہے اور بغیر میٹر اور غیر قانونی طور پر بجلی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دو ایف آئی آر درج کرائےں ہیں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئی ہے اس کے بادجود صبح اور رات کے اوقات پر دو دو گھنٹے بجلی کی فراہمی کی جا رہی ہے جن مقامات پر سپیشل لائن دی گئی ہے وہاں پر سمارت میٹر بھی نصب کئے گئے ہیںاور وہ ہر ماہ باقاعدہ طور پر بجلی کی بلات کی ادائےگی کر رہے ہیں ۔ ایکسےئن بی اینڈ آر گلگت ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج کا کا م شروع ہونے والا ہے سیوریج کا کام شروع ہونے سے پہلے پی ایچ ای کے پائپ اور ایس سی او کے لائن بھی متاثر ہوسکتے ہیں اور دیگر مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو آگاہ کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسےئن واٹر اینڈ پاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ای کی جانب سے مختلف مقامات پر پمپ نصب کئے گئے ہیں ان پمپز کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائےں ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسےئن پی ایچ ای گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرزا محلہ اور لالی محلہ کے مسائل کو فوری طور پر حل کرکے رپورٹ پیش کرےں سیوریج کا کام شروع ہونے سے پہلے پلان تیار کر کے متعلقہ اداروں کے ساتھ جلداز از جلد میٹنگ بھی کی جائےگی ۔

مزید خبریں