یاسین،سندھی میں لوڈشیڈنگ، عوام مشتعل، احتجاجی مظاہرہ

یاسین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یاسین کے بالائی علاقہ سندھی میں بجلی مسلسل لوڈشیڈنگ اور باری کے اوقات میں بھی آنکھ مچولی کے خلاف خلاف صدر عوامی ایکشن کمیٹی سندھی حاصل امان کے علامتی احتجاج کیاگیا احتجاج میں سینکڑوں کے تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اسوقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ برقیات یاسین ڈسٹ

کٹ غذر میںآبادی کے اعتبار سے دوسرا بڑا گاوں سندھی کو ہمشیہ نظرانداز کرتا رہا ہے سندھی میں غیر اعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ دوسرے علاقوں کے نسبت بہت زیادہ ہورہی ہے محکمہ برقیات اپنی کارکردگی کو بہتر کرے اور بجلی ترسیل منصفانہ بنائے ۔مقررین نے کہا کہ سیلی ہرنگ پاور ہاوس سے یاسین کے لئے بجلی کی طلب کو پوری کئے بغیر یاسین سے بجلی گوپس کودینا یاسین کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔محکمہ برقیات یاسین میں بجلی ضرورت کو پوراکرنے کے اضافی بجلی یاسین سے باہر دے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یاسین نے مظاہرین کے ساتھ مزاکرات کر کے بجلی کی نظام کو بہترکرنے کی یقین دہانی کی جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں