عوامی ایکشن کمیٹی نے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرلیا

گلگت (محاسب نیوز)عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا آج ایک مقامی ہوٹل میں چیف کوآرڈینیٹر احسان علی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایکشن کمیٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل اور مزید معال بنانے،بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی و اسپیشل لائن کا خاتمہ اور اسیروں کی رہاء سمیت دیگر نقاط پر مبنی حکمت عملی طے پاء گء اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طے ہوا کہ گلگت ٹاون ایریا اور تمام ڈسٹرکٹ کے دورے کیے جائیں گے اور ہر ضلعے میں کمیٹیاں بناء جائیں گی تاکہ ہمارا دوسرا مرحلہ پہلے سے زیادہ موثر ثابت

وسکے اس حوالے سے پہلے مرحلے میں رابطوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے اداروں کی یقین دھانی کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر کنٹرول نہ کرنا باعث تشویش ہے عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو ان کے ساتھ طے پائے جانے والے نقاط پر بروقت عملی جامہ پہنانے پر زور دیا ہے اس کے ساتھ یوتھ کو باقاعدہ منظم کیا جائے گا جبکہ یوتھ کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کے حصول میں مشکلات اور ڈسٹرکٹ وائس ملازمتوں کومنقسم کرنے پر بھی سنجیدگی سے حکمت عملی کے ساتھ غور و خوص کیا گیا ہے اجلاس میں جی بی یو ایم،جے کے ایل ایف،بی این ایف،تاجران،ہوٹل ایسوسی ایشن،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن،اور یوتھ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں یوتھ نے بڑھ چڑھ کر ایکشن کمیٹی کو مظبوط بنانے کی یقین دھانی کروائی اور اجلاس میں احتجاج کرنے والوں پر اے ٹی اے لگا کر خوف و حراس پھیلانے پر بھی ایکشن کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ جلد از جلد دنیور کے اسیروں کو باعزت رہا کیا جائے گا بصورت دیگر عوامی ایکشن کمیٹی عوام کو لیکر دنیور میں پنڈال سجانے پر مجبور ہوگی

مزید خبریں