لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین سڑکوں پر آگئیں، حکومت کے خلاف نعرے بازی

گلگت (چیف رپورٹر) دارلحکومت گلگت شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 23 گھنٹے تک جا پہنچا خواتین سڑکوں پر آگئیں حکومت اور محکمہ برقیات کے خلاف نعرے بازی گلگت شہر کے وسط کشروٹ میں خواتین اور بچوں نے پارک لن

روڈ بند کرکے شدید احتجاج کیا اس موقع پر ٹریفک کا نظام معطل رہا جبکہ خواتین نے حکومت اور محکمہ برقیات کی نا اہلی کے خلاف نعرے بھی لگائے خواتین کا کہنا تھا کہ گلگت دارلخلافہ ہونے کے باوجود 23 گھنٹے کا اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ جاری ہے جو عوام پر ظلم ہے حکومت عوام کو بجلی نہیں دے سکتی ہے تو حکومت چھوڑ دے ورنہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو احتجاج کو مزید سخت کرینگے

مزید خبریں