مظفرآباد

نفرت انگیز رویوںخاتمہ ناگزیرہے‘ فیصل راٹھور

اسلام آباد (پی آءی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیرِ اعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پی ایس ایف (پاکستان سٹوڈنٹس فیڈریشن) آزادکشمیر کے چیءرمین کوآرڈینیٹر ہمراہ وزیراعظم سردار فوزیب خان کی قیادت میں وفد نے جموں کشمیر ہا¶س میں ملاقات کی۔ملاقات میں پی ایس ایف کے سیکرٹری جنرل ارباز مصطفی، ڈپٹی چیف آرگناءزر بلال کاظمی، سیکرٹری سوشل میڈیا عبید صادق، راجہ حسیب ایڈووکیٹ، خان نواب، دانیال بیگ، افضال حیدر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر شاہین کوثر ڈار نے بھی ملاقات کی۔۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے چییرمین علماء و مشاءخ صاحبزادہ ذوالفقار علی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پرمشیر حکومت سردار احمد صغیر، سابق مشیر مرتضی درانی، چیف ایڈیٹر فریڈم پوسٹ شہزاد راٹھور اور محمد علی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ناءب صدر ٹکٹ ہولڈر وادی 5 راشد سلام بٹ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔وفد میں پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد کے صدر صوفی اصغر گجر،چوہدری جمیل اصغر،حاجی صدیق اور عمر ریاض بھی موجود تھے۔اس موقع پر سابق وزیر جاوید بٹ بھی موجود تھے۔وزیراعظم کے ساتھ تمام وفود کی ملاقاتوں میں ڈی جی پولیٹیکل افیءرز عامر ذیشان جرال موجود تھے۔طلباء وفد سے ملاقات کے دوران طلبہ یونین کی بحالی، نصاب میں بہتری، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور دیگر طلبہ مساءل پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو طلبہ کی موجودہ مشکلات اور ان کے حل کے لیے ممکنہ تجاویز سے آگاہ کیا، جس میں تعلیمی معیار کی بہتری، ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت کے فروغ، اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے اقدامات شامل تھے۔وزیرِ اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے طلبہ کی فلاح و بہبود اور تعلیمی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی اور نصاب میں اصلاحات سے نہ صرف تعلیمی معیار بلند ہوگا بلکہ طلبہ میں قاءدانہ اور عملی صلاحیتوں کی بھی تربیت ممکن ہوگی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت طلبہ کے مساءل کے حل کے لیے جامع اور عملی پالیسی تیار کرنے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دی جاءے گی تاکہ نوجوان جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارت حاصل کر سکیں اور مقامی و عالمی سطح پر تعلیمی و پیشہ ورانہ مقابلہ میں بہتر مقام حاصل کریں۔ وزیرِ اعظم نے وفد سے کہا کہ طلبہ اپنے خیالات اور تجاویز مسلسل حکومت کے ساتھ شیءر کریں تاکہ پالیسیاں عملی بنیادوں پر م¶ثر ثابت ہوں۔وگد نے کامیاب اوورسیز کنونشن پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حکومت کی 100 دن کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا مورال بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں آءندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔دریں اثناء وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے نو منتخب صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر خواتین ونگ محترمہ شاہین کوثر ڈار نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران خواتین کا سیاسی کردار، تنظیمی امور اور آزادکشمیر میں پارٹی کی فعالیت کو مزید م¶ثر بنانے کے حوالے سے تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے محترمہ شاہین کوثر ڈار کو نو منتخب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوءے کہا کہ خواتین معاشرے اور سیاست میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور ان کی فعال شمولیت سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگا۔اس موقع پر خواتین ونگ کی تنظیم سازی، عوامی مساءل کے حل میں کردار اور پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔شاہین کوثر ڈار نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں حکومت کی 100 دن کی کارکردگی کو سراہا اور اس کامیابی کو 2026 کے انتخابات کی کامیابی کی نوید قرار دیا۔محترمہ شاہین کوثر ڈار نے وزیراعظم کو گلدستہ بھی پیش کیا۔ادھر چیءرمین علماء و مشاءخ صاحبزادہ ذوالفقار علی سے گفتگو کرتے ہوءے وزیراعظم نے کہا کہ علماء و مشاءخ معاشرے کی اصلاح، امن و رواداری کے فروغ اور نءی نسل کی درست رہنماءی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button