مظفرآباد
سرما کی پہلی موسلادھار بارش، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی)ملک بھر سمیت آزادکشمیر اور شہر اقتدار میں شدید بارش بالائی علاقوں کے پہاڑوں اور مکڑا پہاڑ پر سردیوں کے موسم کی پہلی برفباری سردی آگئی لوگوں نے گرم کپڑے کوٹ سویٹر نکال لیئے۔ سکول جانے والے بچوں کو بارش میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شدید بارش کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے طویل لاک ڈاؤن کے بعد سموار کے روز سرکاری دفاتر میں حاضری بارش کے باعث کم رہی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دوروز تک جاری رہے گا۔ سڑکوں پر پتھروں کے آنے کی اطلاعات بھی موجود ہوئی ہیں۔