آٹا مہنگا ہو گیا،انتظامیہ روٹی کے نئے نرخ مقرر کرے،نان بائی

مظفرآباد(محمد شبیرانجم سے)آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نان بائی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے روٹی کے نئے نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا پہلے آٹے کی بوری 79کلو کی جس کا ریٹ 7000تھا اب بڑھ کر 12000تک چلا گیا لیکن روٹی کا ریٹ وہی ہے دیگر چیزوں میں اضافے کے باوجود ہمارے روٹی کے ریٹ وہی ہیں اگر حکومت نے اس طرف توجہ نہ دی تو ہمیں اپنی دکانیں بند کرکے احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑے گادارالحکومت کی ملز کا آٹا تندروں پر نہیں چل سکتا جبکہ راولپنڈی سے آنے والے آٹے کی 20کلو والی تھیلی 2600سے لیکر 2700تک فروخت ہو رہی ہے ہم جائیں تو کدھر جائیں گیس کا سلنڈر بڑا استعمال تھے اب چھوٹا استعمال کرتے ہیں ہم کچھ کمانے کے بجائے الٹا آٹا ڈیلروں کے قرض دار ہوتے جارہے ہیں روٹی کی قیمت 15روپے باقر خانی 30روپے جبکہ کئی جگہوں پر روٹی 15روپے میں فروخت ہو رہی ہے حکومت نان بائیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے جاتے اور انتظامیہ اسی طرح میٹھے لولی پاپ دیکر ٹرخاتی رہی تو مجبوری ہمیں اپنی دکانیں بند کرنی پڑیں گی اور احتجاج کا راستہ اختیار کنا پڑے گا واضع رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگا ئی کی وجہ سے جہاں عام شہری مشکلات سے دوچار ہے جبکہ شہریوں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ نان بائیوں اور عوام دونوں کو ریلیف مل سکے



