مظفرآباد

آپریشن غضب للحق جاری،کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ

راولپنڈی(صباح نیوز) آپریشن غضب للحق جاری ہے،کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ کردی گئیں۔ آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان اور دہشتگردوں کیخلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر کرم سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان کے خلاف کامیاب کارروائی میں متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھاری آرٹلری فائر سے افغان طالبان  کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button