گلگت بلتستان

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں لاء ڈیپارٹمنٹ کے قیام پر اتفاق

چیف جسٹسGB چیف کورٹ، جسٹس علی بیگ سےKIU کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے چیف جسٹس چمبر میں ملاقات کی

گلگت(محاسب نیوز)چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ، جسٹس علی بیگ سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے چیف جسٹس چمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان جوڈیشل اکیڈمی، جناب غلام عباس چوپا اور ڈاکٹر عبدالرزاق بھی موجود تھے۔ملاقات میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں گلگت بلتستان جوڈیشل اکیڈمی کے اشتراک سے مفاہمتی معاہدے کے تحت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جلد مکمل فعال شعبہ قانون (Law Department) قائم کیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے معزز چیف جسٹس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت تمام ضروری اقدامات حتمی مراحل میں ہیں اور گلگت بلتستان بار کونسل سے این او سی (NOC) کا حصول اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔معزز چیف جسٹس نے اس عمل میں شفافیت، مشاورت اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی، جناب غلام عباس چوپا کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو گلگت بلتستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، عہدیداران اور تمام بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے مشاورت کرے تاکہ قانونی، تعلیمی اور ادارہ جاتی تقاضے مکمل طور پر پورے کئے جا سکیں۔ چیف جسٹس علی بیگ نے مزید کہا کہ فیکلٹی تقرری میں ہر صورت میرٹ کو بنیاد بنایا جائے اور ترجیح وکلاء کو دی جائے۔ تاکہ خطے میں قانون کی ڈگری کے حصول کو یقینی بنایا جاسکیں انہوں نے اس اقدام کو خطے کے لیے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے گلگت بلتستان کے باصلاحیت طلباء کو اپنے ہی علاقے میں معیاری قانونی تعلیم اور قانون کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع میسر آئے گا، اور انہیں دیگر صوبوں میں جا کر درپیش مشکلات دور ہونگے معزز چیف جسٹس نے نشاندہی کی کہ گلگت بلتستان میں شعبہ قانون کی عدم موجودگی عرصہ دراز سے طلباء کے لیے ایک بڑا چیلنج رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام نہ صرف طلباء کو گھر کی دہلیز پر معیاری تعلیم فراہم کرے گا بلکہ گلگت بلتستان میں قانون کی عملداری اور وکالت کے پیشے کو بھی مزید مضبوط بنائے گا۔یہ تاریخی قدم عدلیہ اور یونیورسٹی کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت قانون کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو وسعت دینا، پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دینا اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو پاکستان کے نظامِ انصاف میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانا مقصود ہے

Related Articles

Back to top button