مظفرآباد

سرویکل کینسر سے بچاؤ کے سلسلہ میں محکمہ صحت عامہ میرپورکے زیر اہتمام سیمینار منعقد

میرپور (بیورو رپورٹ)آزاد کشمیر کے وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام سرویکل کینسر سے بچاؤ کی 12روزہ قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا۔HPVویکسین 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی اس سلسلہ میں محکمہ صحت عامہ میرپورکے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت عامہ،محکمہ تعلیم شعبہ خواتین،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندگان،کونسلرز، انجمن تاجراں،میڈیا نمائندگان،سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی۔سیمینار کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین تھے جبکہ سمینار کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس سردار وقاص احمد نے سرانجام دیئے۔

Related Articles

Back to top button