شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی طرف سے فوگنگ سپرے

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی) ڈاکٹر محمد فاروق اعوان ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز متعدی امراض آزاد کشمیر،ڈاکٹر قراۃ العین شفیق کی خصوصی ہدایت پر اج چہلہ چشمہ والی گلی لوہر شوائی، بیلا نور شاہ گریڈ اسٹیشن، گوجرہ نالہ، گلوبل کالج کے ساتھ والی گلیات گوجرہ نلوچھی پل تک سکرین چوک تا جبڑا چوک سنڈگلی مین شاہرا دومیل پل تک آجمورخہ 15 ستمبر شام 05:30 سے 08:30 pm فوکنگ کی گئی ہے،،واضع رہے آج ایک پولیس آفیسر ساکنہ گوجرہ نزد گلوبل کالج کے تین بیٹے ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،جنھیں سکواڈ کی جانب سے آج ہی ہوم آئسولیٹ کر دیا گیا ہے،ہماری سرویلنس ٹیموں شہر بھر ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے دن رات عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں،،سرویلنس ٹیمز کی جانب سے اب تک کی سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق 20/25 فیصد گھرانوں سے ایڈیز لاروا کی موجودگی دیکھی گء، جسے ہمارے سکواڈ نے موقع پر ہی تلف کر دیا ہے،، سی،ڈی،سی سٹاف ڈینگی وائرس کے کنٹرول کے سلسلہ میں اپنی بساط سے بڑھ کر اقدامات کررہا ہے، محکمہ کے انٹومالوجسٹ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نگرانی میں فیلڈ ورک جاری ہے، جو جملہ ٹیمز کے ہمراہ موجود رہتے ہیں،، اہل علاقہ نے اپنی رہائش گاہوں /گھروں میں ڈینگی وائرس کی افزائش نسل کی فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں،،ہم عوام کی مثبت تنقید کو سراہتے ہیں،