مظفرآباد

مسلم ہینڈز آئی کیئر یونٹ میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح

میرپور(بیورو رپورٹ)امیرپور (بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ سید یاسر آفتاب گردیزی نے مسلم ہینڈز کی طرف سے آنکھوں کے مفت علاج اور آپریشن کے لیے بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال میں قائم مسلم ہینڈز آئی کیئر یونٹ میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پہ تحصیلدار راجہ آصف منیر، نائب تحصیلدار چوہدری الطاف، ایگزیکٹو مینیجر مسلم ہینڈز میرپور محمد سلیمان، پی آر مینجر راجہ قمر عطاء، ہیڈ آف دی پروگرامز بلال انجم کاظمی،فنانس مینجر محمد فراز، ایڈمن انچارج محمد بلاول اور دیگر موجود تھے۔کیمپ کے دو روز میں 115 مفت سرجری اور 195 مریضوں کی او پی ڈی ہوئی۔مسلم ہینڈز آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آنکھوں کے علاج، مفت آئی سرجیکل کیمپس، ہیلتھ یونٹس اور مریضوں کے لیے مفت فارمیسی جیسے اپنے پروگراموں کے ذریعے ہزاروں مستفیدین کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کررہاہے۔مسلم ہینڈز کا یہ عزم ہے کہ وہ مستقبل میں بھی صحت کے شعبے میں اپنی خدمات جاری رکھے گا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچائے گا۔

Related Articles

Back to top button