جنت نظیر وادی پر فضاء ماحول کے بچے ناقص پاپڑ سلانٹیاں کھانے سے بیمارتیاں کا شکار

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان سے) مظفرآباد ڈویژن کے سیاحتی علاقوں لیپہ ویلی، نیلم ویلی کے خوبصورت جنگل، صاف پانی لہلہاتے کھیت، پرفضاء ماحول میں پلنے والے معصوم بچے، مضر صحت، ناقص پاپر سلانٹیاں کھا کر بیماریوں کا شکار ہونے لگے ان علاقوں میں سرعام یہ مضر صحت پاپڑ سلانٹیاں فروخت کی جا رہی ہیں جن پر پابندی عائد ہے مگر پولیس چیک پوسٹوں سے آسانی سے سوزوکیاں ودیگر گاڑیاں یہ مضر صحت پاپڑ، سلانٹیاں لے کر گزر جاتی ہیں جن کو کوئی روکنے والا نہیں ہے ہر دوکان پر مختلف ناموں سے یہ پاپڑ سلانٹیاں فروخت کی جا رہی ہیں جن کو بچے بچیاں شوق سے کھاتے ہیں بالخصوص تعلیمی اداروں کے معصوم بچے، بچیاں یہ زیادہ استعمال کرتے ہیں اور بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں محکمہ صحت سے 15سے 27سمتبر سے 09سے 14سال تک کی بچیوں کو کینسرکی ویکسین لگانے کی مہم شروع کر رکھی ہے اور ان بچیوں میں یہ کینسر کا مرض زیادہ پایا جاتا ہے صحت افارز مقامات ہونے کے باوجود بچے، بچیاں بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، بلدیاتی ادارہ جات فوڈ اتھارٹی ملکر ان صحت افزاء مقامات کے بچوں، بچیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے مضر صحت سلانٹی پاپڑ کی فروخت کا سلسلہ بند کرائیں۔