مظفرآباد

آزادکشمیر میں سیاسی استحکام کیلئے انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے، رضوان ملک

کوٹلی (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے اندر سیاسی استحکام کے لیے فوری طور پر غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کروائے جائیں، 21ء کے الیکشن میں مسلط غیر سیاسی ٹولے نے ریاست کو افراتفری کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ حکومت کے اندر چہروں کی تبدیلی سے افراتفری میں مزید اِضافہ ہو گا، ذمہ داران خطے کی حساسیت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔امیدوار اسمبلی رضوان احمد ملک کا کوہمر میں خطاب، سیٹھ شریف چوہدری پیپلز پارٹی سے 40سالہ رفاقت توڑ کر درجنوں خاندانوں سمیت رضوان احمد ملک کے قافلہ میں شامل،کوہمر آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم پسماندہ گاؤں معلوم ہوتا ہے۔ اہلیان کوہمر کی محبتوں اور مہمان نوازی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔عوام کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کریں گے۔اہلیان کوہمر کے مسائل انشاء اللہ جلد حل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کوہمر میں سیٹھ شریف چوہدری کے پیپلز پارٹی چھوڑ کر رضوان احمد ملک ایڈووکیٹ کے قافلے میں شمولیت کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button