
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 3 ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اعجازخان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف اسلام آباد میں 48 کیسز درج ہیں، ہم چاہتےہیں کہ یہ کیس نمٹایاجائے، وزیراعلیٰ کو بار بارآنا پڑرہا ہے۔
اس موقع پر جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ ہم اس کیس میں وزیراعلیٰ کو پیشی سے استثنیٰ دیتے ہیں، اگلی سماعت پر دیگر فریقین رپورٹ پیش کریں اور وکیل پیش ہوجائیں۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کو 3 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔