ابیٹ آبادتازہ ترین

علی امین گنڈا پور مستعفی سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ کے پی کے نامزد

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے، ان کی جگہ سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بدھ کو ایک ویڈیو بیان میں علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم پر امانت واپس کرکے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی، ہم بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق اس سے قبل پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ بات درست ہے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹایا گیا ہے، سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماو¿ں کو علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات دیے ہیں۔پشاور میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سہیل آفریدی سے سوال کیا تھا کہ آپ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بننے جا رہے ہیں، جس کے جواب میں سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ میرا نام کافی دنوں سے زیر گردش ہے، عمران خان کی جانب سے باضابطہ ہدایت موصول نہیں ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ’ایکس‘ پر وضاحتی بیان میں کہا کہ میں نے علی امین گنڈا پور کے بارے میں میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا، تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں، ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں نے کسی بھی میڈیا ادارے سے یہ بات نہیں کی کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبر جعلی ہے یا یہ پارٹی کے خلاف کوئی سازش ہے، اس حوالے سے نجی ٹی وی نے خود وضاحت کردی ہے کہ انہوں نے جو خبر نشر کی تھی، وہ درست نہیں تھی۔پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما فیصل ندیم گورچانی نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی وزیر اعلیٰ آے گا ہمارا ہی ہوگا، رائے سلمان نے جیل سے باہر آکر بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

Related Articles

Back to top button