مظفرآباد

سیاسی بحران‘پارلیمانی جماعتیں کوئی فیصلہ نہ کرسکیں

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر) آزادکشمیر میں سیاسی حکومتی بحران جاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکی، تمام سیاسی سرگرمیاں اسلام آباد اور کشمیرہاؤس منتقل سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے بھی اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیئے۔ سیاسی شطرنج جاری پی ایم ہاؤس صدر ہاؤس اور وزراء کے دفاتر ویران گو مگو ں کی کیفیت طاری، حکومت رہی یا نہیں رہے گی بحث جاری مہاجرین وزراء استعفیٰ دینگے یا ڈی نوٹی فائی کے جائیں گے اس پر فیصلہ نہ ہوسکا سرکاری کام کاج رک گئے۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 29ستمبر کی ہڑتال کے بعد آزادکشمیر میں حکومتی وسیاسی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ حکومت کا ساتھ چھوڑنے کے بارہ میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیراگرچہ ایک قرارداد پاس کرچکی ہے لیکن اس حکومت سے علیحدگی کی حتمی منظوری صدر زرداری بلاول اور فریال تالپور دینگے، ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا تو مہاجر ممبران اسمبلی پیپلز پارٹی کا ساتھ دینگے اس طرح مہاجرین کو ساتھ ملاکر پیپلز پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں چلی جائے گی۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مہاجرین میں مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینگے تاہم وہ ن لیگ کی حکومت کا حصہ نہیں ہونگے وزراتوں میں نہیں جائیں گے‘ لیکن حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کی مدد کرینگے۔

Related Articles

Back to top button